بیشک تمہارا رب ﷲ ہے جس نے آسمانوں
اور زمین کو چھ مدتوں میں پیدا فرمایا پھرعرش پر استواء فرمایا - سوره الاعراف
Translation
Verse # 54: Indeed, Allah is your Lord, Who created
the heavens and the earth in six aeons (i.e., six phases), and then (matching
His Glory) established His authority on the Throne (i.e., enforced in the
universe the system of His sovereign command and control). He covers the day
with the night (under the arrangement that the day and the night) keep chasing
one another swiftly. And the sun and the moon and the stars (all) have been
subjected to (a system) under His command. Beware! He is the One Who runs the
system of creating (everything), planning, command and control. Blessed is
Allah, Who gradually and progressively sustains and nourishes all the worlds.
بیشک تمہارا رب ﷲ ہے جس نے آسمانوں اور زمین
(کی کائنات کو چھ مدتوں (یعنی چھ اَدوار) میں پیدا فرمایا پھر (اپنی شان کے
مطابق) عرش پر استواء (یعنی اس کائنات میں اپنے حکم و اقتدار کے نظام کا اجراء)
فرمایا۔ وہی رات سے دن کو ڈھانک دیتا ہے (درآنحالیکہ دن رات میں سے) ہر ایک دوسرے
کے تعاقب میں تیزی سے لگا رہتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے (سب) اسی کے حکم
(سے ایک نظام) کے پابند بنا دیئے گئے ہیں۔ خبردار! (ہر چیز کی) تخلیق اور حکم و
تدبیر کا نظام چلانا اسی کا کام ہے۔ ﷲ بڑی برکت والا ہے جو تمام جہانوں کی
(تدریجاً) پرورش فرمانے والا ہے
No comments:
Post a Comment