اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے، یہ نور ایسے گھروں میں ہے جن کے بلند کئے جانے اور اللہ کا ذکر کئے جانے کا حکم ہے - سوره النور
Translation
Verse #35: Allah is the Light of the heavens and the earth. The
likeness of His Light is as a niche-like wherein is glowing the lamp , the lamp contained in a crystal
globe . This globe is as a glittering star. is lit with the sacred
olive tree . It is neither (merely) eastern nor western its oil is glowing, though no fire has even touched it yet.It is Light upon Light . Allah takes to His Light whom He wills. And Allah explains similitude for people and Allah is Well Aware of everything.
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال اس طاق جیسی ہے جس میں چراغِ ہے؛ (وہ) چراغ، فانوس میں رکھا ہے۔ (یہ) فانوس گویا ایک درخشندہ ستارہ ہے (یہ چراغِ نبوت) جو زیتون کے مبارک درخت سے روشن ہوا ہے نہ (فقط) شرقی ہے اور نہ غربی (بلکہ اپنے فیضِ نور کی وسعت میں عالم گیر ہے) ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تیل (خود ہی) چمک رہا ہے اگرچہ ابھی اسے (وحی ربّانی اور معجزاتِ آسمانی کی) آگ نے چھوا بھی نہیں، (وہ) نور کے اوپر نور ہے (یعنی نورِ وجود پر نورِ نبوت گویا وہ ذات دوہرے نور کا پیکر ہے)، اللہ جسے چاہتا ہے اپنے نور (کی معرفت) تک پہنچا دیتا ہے، اور اللہ لوگوں (کی ہدایت) کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے، اور اللہ ہر چیز سے خوب آگاہ ہے
Translation
Verse #36:(This Light of Allah illumines) such houses (mosques and
centres) as Allah has ordained to exalt (i.e., enhance their esteem and honour)
and remember His Name therein. (These are the houses) in which (Allah’s
servants) glorify Him morning and evening.
(اللہ کا یہ نور) ایسے گھروں (مساجد اور مراکز) میں (میسر آتا ہے) جن (کی قدر و منزلت) کے بلند کئے جانے اور جن میں اللہ کے نام کا ذکر کئے جانے کا حکم اللہ نے دیا ہے (یہ وہ گھر ہیں کہ اللہ والے) ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment